Tennis Elbow ٹینس کہنی

ٹینس کہنی
جیسا کہ نام سے ظاہر ہوتا ہے، یہ حالت ٹینس کھلاڑیوں میں عام ہے۔ یہ اکثر دوسرے ان لوگوں کو بھی ہوتا ہے جو ہاتھ کی بار بار حرکت کرتے ہیں۔ مکینیکل کام میں مصروف افراد جہاں دستی سکرو ڈرائیونگ کی ضرورت ہوتی ہے، انہیں یہ مسئلہ درپیش ہے۔ جو خواتین گھروں میں ہانڈی میں چمچ گھماتی ہیں یا کپڑے ہاتھ سے نچوڑتی ہیں انہیں بھی یہ مسئلہ درپیش ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ایک اور وجہ گھر میں یا کام کے دوران ، کہنی کی ہڈی کی بیرونی نوک پر بار بار معمولی چوٹیں ہیں۔
درد کہنی کی ہڈی کے بیرونی طرف ہوتا ہے اور کہنی سے نیچے کی طرف اور ہاتھ کے پنجے کی پشت کی طرف پھیل جاتا ہے۔ مٹھی بند کر کے کلائی کی مزاحمت کے خلاف پشت کی طرف حرکت سے کہنی میں درد ہوتا ہے۔
اس بیماری کی تشخیص صرف مریض کا احوال جان کر اور جسمانی یعنی ہاتھ کے معائنے سے کی جاتی ہے۔ ایکسرے اور لیبارٹری ٹیسٹ کی ضرورت نہیں پڑتی۔

علاج:
صرف دو تین ہفتوں تک اس بیماری کی وجہ سے دور رہیں یعنی کھلاڑی ٹینس نہ کھیلیں اور دوسرے اوپر بتائے گئے کاموں سے گریز کریں
درد کے لئے ادویات لیں
۔نیم گرم پانی کی ٹکور کریں
حفاظتی پٹے کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے لیکن مجھے اچھے نتائج نہیں ملے
کہنی کی نرم بافتوں میں اسٹیرایڈ یعنی کارٹیسون کے انجیکشن کے ذریعہ جلد راحت حاصل کی جاسکتی ہے۔ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ ہڈی میں انجیکشن دیا جاتا ہے لیکن یہ سچ نہیں ہے۔ کارٹیسون کے نقصانات کا خیال رکھ ہی انجیکشن دیا جاتا ہے۔ عام طور پر ایک انجکشن کافی ہوتا ہے لیکن بعض اوقات اسے دہرانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر مسئلہ بار بار ہو رہا ہو اور اگر دونوں کہنیوں میں ہو تو گٹھیا کی طرف توجہ کرنا ہوگی۔ اس طرح کے کئی مریضوں میں بعد ازاں گٹھیا کی تشخیص ہوئی اور دوسرے جوڑوں میں گٹھیاوی سوجن ظاہر ہوئی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.